ٹرمپ دوسری صدارتی مدت کے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے


ٹرمپ دوسری صدارتی مدت کے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

فوٹو: روئٹرز

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ائیر فورس ون کے طیارے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کےکنگ خالد ائیرپورٹ پہنچے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ  فوجی حکام بھی سعودی عرب پہنچے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ٹرمپ آج کا دن اور کل دن کا کچھ حصہ سعودی عرب  میں گزارنے کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *