ٹرمپ انتظامیہ بھارت سے سخت مایوس، امریکی وزیر خزانہ نے لب کشائی کردی


ٹرمپ انتظامیہ بھارت سے سخت مایوس، امریکی وزیر خزانہ نے لب کشائی کردی

بھارت نے خود کو عالمی کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پیش نہیں کیا: اسکاٹ بیسینٹ/ فائل فوٹو

واشنگٹن: روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ مودی سرکار سے سخت مایوس ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت روس سے تیل خریدتا ہے اور پھر اسے ریفائنڈ تیل کے طور پر بیچتا ہے، بھارت نے خود کو عالمی کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پیش نہیں کیا۔

ایک سوال پر بیسینٹ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہماری پوری ٹیم بھارت سے مایوس ہے،  انہیں نہیں پتا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں کیا ہوگا، اس کا انحصار بھارتی رویے پر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جب کہ روس کے سمندری خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے 14 جولائی کو روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *