ٹانک گومل بازار روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکار جاں بحق


ٹانک گومل بازار روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں: پولیس— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل بازار کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک آرہی تھی کہ  گومل بازار روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کا نشانہ بنی۔

پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی اور 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *