ٹام کروز نے جوتے پر پاؤں رکھنے والی مداح کو کیا کہا؟ ویڈیو وائرل


ٹام کروز نے جوتے پر پاؤں رکھنے والی مداح کو کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

 ٹام کروز ان دنوں اپنی آنیوالی فلم ’مشن : امپوسیبل- دی فائنل ریکوننگ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں/فوٹوفائل

ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز  کے جوتے پر پاؤں رکھنے والی خاتون مداح سے اداکار کے سلوک نے ان کے پرستاروں کو مزید ان کا دیوانہ بنادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام کروز ان دنوں اپنی آنیوالی فلم ’مشن : امپوسیبل- دی فائنل ریکوننگ‘ کی پروموشن  میں مصروف ہیں جس کیلئے حال ہی میں ٹام کروز نے کوریا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مداحوں سے بھی ملاقات کی۔

کوریا کے ایک اسٹاپ پر مداحوں سے بات چیت کے دوران ایک   خاتون ٹام کروز سے ملاقات کے دوران اس قدر جذباتی ہوگئیں کہ غلطی سے  ان  جوتے پر پاؤں رکھ دیا۔

خاتون نے اپنی غلطی بھانپتے ہی سپر اسٹار سے فوراً معذرت کی جس پر ٹام کروز نے اعتراض کے بجائے خاتون سے کہا کہ ’ آپ کو معذرت کرنے کی  ضرورت نہیں، یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ آپ نے میرے جوتے پر پاؤں رکھا‘۔

 ٹام  کروز کے ردعمل نے خاتون کو حیرت میں ڈال دیا جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے سپر اسٹار کا شکریہ ادا کیا۔

اسی گفتگو کے دوران ہالی وڈ اسٹار کو  ایک مداح کو  آٹوگراف  دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس پر ٹام کروز نے اپنے مداح سے کہا کہ’ مجھے تم سے محبت ہے،  اس کے ساتھ ٹام کروز نےمداح سے ہاتھ ملایا اور ان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *