وینزویلا کے صدر کی گرفتاری، امریکا نے ماضی میں کن عالمی رہنماؤں کو گرفتار کیا؟


وینزویلا کے صدر کی گرفتاری، امریکا نے ماضی میں کن عالمی رہنماؤں کو گرفتار کیا؟

فوٹو: فائل 

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری نے انہیں اس مختصر فہرست میں شامل کر دیا ہے، جس میں وہ عالمی رہنما شامل ہیں جنہیں امریکا نے حراست میں لیا۔

امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے  گرفتار کر کے لے گئی۔

ٹرمپ نے نیوز بریفنگ میں کہاکہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا میں غیرمعمولی آپریشن کیا ، کئی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا ، آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل میں کی تھی، دوسرے حملے کے لیے بھی تیار ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مادورو اور ان کی بیوی کو ان کے بیڈ روم سے پکڑ کر نیویارک لایا جا رہا ہے ، امریکا میں ان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا ۔

اس گرفتاری کے ساتھ، مادورو ایسے عالمی رہنماؤں میں شامل ہوگئے جنہیں امریکا نے گرفتار کیا۔

تاریخی طور پر امریکا نے عالمی رہنماؤں کو بہت کم تعداد میں گرفتار کیا ہے، لیکن یہ واقعات اکثر بڑے سیاسی اور خطے پر اثر ڈالنے والے ثابت ہوئے ہیں۔

مادورو  سے قبل امریکا کن عالمی رہنماؤں کو گرفتار کر چکا ہے؟

وینزویلا کے صدر کی گرفتاری، امریکا نے ماضی میں کن عالمی رہنماؤں کو گرفتار کیا؟

فوٹو: فائل 

1989 میں، امریکی افواج نے پاناما پر حملہ کیا اور سابق فوجی حکمران مینول نوریگا کو گرفتار کیا، جو ایک وقت میں امریکا کے اتحادی تھے۔

مینول نوریگا  کو منشیات کے کاروبار کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ان کو میامی لے جایا گیا، وہاں مقدمہ چلایا گیا اور بعد میں قید کیا گیا۔ 

بعدا زاں وہ 2017 میں پانامہ کی جیل میں انتقال کر گئے۔

وینزویلا کے صدر کی گرفتاری، امریکا نے ماضی میں کن عالمی رہنماؤں کو گرفتار کیا؟

فوٹو: فائل 

امریکا نے عراق میں  دسمبر 2003 میں سابق صدر صدام حسین کو گرفتار کیا۔یہ گرفتاری  امریکی قیادت میں عراق پر حملے کے 9 ماہ بعد ہوئی۔

امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دعویٰ کیا کہ صدام حسین کے پاس کیمیائی اور ممکنہ طور پر جوہری ہتھیار موجود ہیں، جو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

یہ دعویٰ کبھی ثابت نہ ہوا لیکن بعد میں عراقی عدالت نے صدام حسین کے خلاف مقدمہ چلایا اور 2006 میں انہیں پھانسی دی گئی۔

3: جووان اورلینڈو ہرنانڈیز ( ہونڈوراس)

وینزویلا کے صدر کی گرفتاری، امریکا نے ماضی میں کن عالمی رہنماؤں کو گرفتار کیا؟

فوٹو: فائل 

لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس کے سابق صدر جووان اورلینڈو ہرنانڈیز کو بھی 2022 میں منشیات اور بدعنوانی کے الزامات پر امریکا منتقل کیا گیا۔

اگرچہ ٹرمپ نے 2025 کے آخر میں ان کو متنازعہ طور پر معاف کر دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *