وینزویلا کی قیادت کیلئے حکومت کے وفادار افراد کی رپورٹ ٹرمپ کو پیش


وینزویلا کی قیادت کیلئے حکومت کے وفادار افراد کی رپورٹ ٹرمپ کو پیش

قیادت کے لیے موزوں افراد میں وینزویلاکی قائم مقام صدرڈیلسی روڈریگز کا نام بھی شامل ہے: امریکی میڈیا/ فائل فوٹو

سی آئی اے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مادورو کے بعد وینزویلا کی قیادت کے لیے حکومت کے وفادار عناصر  سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق قیادت کے لیے موزوں افراد میں وینزویلاکی قائم مقام صدرڈیلسی روڈریگز کا نام بھی شامل ہے، یہ افرادوینزویلا میں استحکام برقرار رکھنےکےلیے سب سے بہترین پوزیشن میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مادورو اور ان کی بیوی کو ان کے بیڈ روم سے پکڑ کر نیویارک لایا گیا،  امریکا میں ان کے خلاف منشیات اور دہشتگردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وینزویلا کو اقتدار کی منتقلی تک ہم چلائیں گے، ہماری تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *