ویسٹ انڈیز ٹیم ٹریفک میں پھنس گئی، انگلش کھلاڑی سائیکلوں پر پہنچے


کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: ویسٹ انڈیز ٹیم ٹریفک میں پھنس گئی، انگلش کھلاڑی سائیکلوں پر پہنچے

انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایسا ہوا ہے جب انٹرنیشنل میچ ٹریفک جام کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا— فوٹو: کرک انفو

کرکٹ کی تاریخ میں تاخیر سے ٹاس ہونے کا انوکھا واقعہ ہوا اور انگلینڈ کے خلاف میزبان ملک میں ون ڈے سیریز کھیلنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی بس ٹریفک میں پھنسنے کے بعد 40 منٹ کی تاخیر سے اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایسا ہوا ہے جب انٹرنیشنل میچ ٹریفک جام کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔

لندن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کیلئے ٹیمیں ٹریفک جام میں پھنس گئیں لیکن انگلش کھلاڑیوں نے اس کا توڑ نکالا اور موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لی۔

جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم بس وقت پر نہ پہنچ سکی بلکہ ٹاس کے آفیشل ٹائم کے بھی دس منٹ بعد اسٹیڈیم پہنچی۔

یہی وجہ تھی تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کا ٹاس 40منٹ تاخیر سے ہوا۔ شیڈول کے مطابق ٹاس مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے ہونا تھا اور میچ ایک بجے شروع ہونا تھا، میچ میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *