Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 4:36 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

حالیہ پوسٹس

  • امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
  • امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
  • ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
انٹرٹینمنٹ

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

DAILY MITHAN Oct 27, 2025 0


وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

یہ فلم 1980 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ

ہالی وڈ فلم دی شائننگ کو ریلیز ہوئے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔

اس عرصے میں لاتعداد ہارر فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں متعدد افراد کو قتل کیا گیا جبکہ اچھلنے پر مجبور کرنے والے مناظر دکھائے گئے۔

مگر دی شائننگ جس میں پوری فلم کے دوران محض 2 افراد مرے اور ان میں سے ایک اس لیے مرا کیونکہ وہ اتنا احمق تھا کہ بھول بھلیوں سے نکلنے کا راستہ تلاش نہیں کرسکا۔

مگر پھر بھی یہ فلم اب بھی اتنا خوفزدہ کر دیتی ہے کہ اس کی وجہ کا تعین کرنا مشکل ہے۔

ڈائریکٹر سٹینلے کوبریک اس فلم کو ایسا بنانے میں کامیاب رہے جسے دیکھتے ہوئے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

نومبر 1980 میں ریلیز ہونے والی اس ہارر فلم کی کہانی 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی بیشتر افراد کو سمجھ نہیں آتی اور ہر ماہ ہزاروں افراد اسے سمجھنے کے لیے انٹرنیٹ سرچز کرتے ہیں۔

اس فلم کی کہانی مصنف اسٹیفن کنگ کے ایک ناول پر مبنی ہے مگر ڈائریکٹر نے اسے کافی حد تک تبدیل کیا۔

ریلیز کے وقت تو یہ ناکام رہی تھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ اسے کلاسیک کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔

فلم کی کہانی

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

فلم کا آئیکونک سین / اسکرین شاٹ

یہ فلم جیک ٹورینس (جیک نکلسن)، اس کی بیوی وینڈی (شیلے ڈوویل) اور بیٹے ڈینی (ڈینی لوئیڈ) کے گرد گھومتی ہے۔

جیک ٹورینس کو موسم سرما میں کولوراڈو میں واقع اوور لک نامی ہوٹل کی دیکھ بھال کا کام ملتا ہے۔

یہ ہوٹل ہر موسم سرما میں بند ر دیا جاتا تھا اور ملازمت کے لیے وہاں پہنچنے پر جیک کو ہوٹل کے منیجر کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ سابق کیئر ٹیکر نے اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی، تو وہ یہ ملازمت قبول کرنے سے انکار کردے۔

مگر جیک اس انتباہ کو نظرانداز کر دیتا ہے۔

ماضی میں شراب نوشی کا عادی جیک اپنے بیٹے کو شدید زخمی کرچکا ہوتا ہے مگر اس ملازمت کو اختیار کرنے سے قبل وہ اس لت سے چھٹکارا پا چکا ہوتا ہے اور وہ اس ملازمت کے دوران ایک ناول تحریر کرنا چاہتا ہے۔

ہوٹل کو چھوڑنے سے قبل وہاں کے ہیڈ شیف کی جانب سے ڈینی کو بتایا جاتا ہے کہ وہ ٹیلی پیتھی کی صلاحیت رکھتا ہے جسے وہ شائننگ قرار دیتا ہے۔

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

فلم کی مرکزی کاسٹ / اسکرین شاٹ

شیف کی جانب سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ماضی کے ناخوشگوار واقعات کے باعث ہوٹل بھی ‘شائن’ ہے اور اسے ہر صورت میں کمرہ نمبر 237 جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ہوٹل میں قیام کو ایک ماہ گزرنے کے بعد ڈینی کو دہشت زدہ کر دینے والے نظارے نظر آتے ہیں، جن میں وہ جڑواں بچیاں بھی ہوتی ہیں، جن کو ان کے باپ نے قتل کیا تھا۔

دوسری جانب جیک کی ذہنی حالت بتدریج خراب ہونے لگتی ہے اور اس کا رویہ پرتشدد ہونے لگتا ہے جبکہ وہ اپنے خاندان کو قتل کرنے کے خواب بھی دیکھنے لگتا ہے۔

اس طرح جیک ہوٹل میں موجود بھوتوں کے زیر اثر آجاتا ہے خاص طور پر سابق کیئر ٹیکر کا بھوت اسے بیوی اور بچے کو مارنے پر اکساتا ہے۔

پھر فلم میں کیا کچھ ہوتا ہے اور دیکھنے والے کیسے دہشت زدہ ہوتے ہیں، یہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

فلم کا ایک سین / اسکرین شاٹ

فلم کا اختتام ہی ایسے انداز سے ہوتا ہے کہ لوگ اس فلم کو بار بار دیکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

فلم کی کہانی میں موجود پیچیدگیاں بھی اسے بار بار دیکھنے پر مجبور کرتی ہیں کیونکہ پہلی بار میں اکثر پہلو سمجھ میں نہیں آتے۔

اس فلم کے چند پس پردہ حقائق بھی کافی دلچسپ ہیں۔

یہ ڈائریکٹر کی پہلی ہارر فلم تھی

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

فلم کا ایک آئیکونک سین / اسکرین شاٹ

اسٹینلے کیوبرک کو سائنس فکشن کے حوالے سے زیادہ جانا جاتا ہے اور دی شائننگ سے قبل دی ایگزارسٹ کی ہدایات دینے کی پیشکش مسترد کرچکے تھے۔

مگر وہ ہمیشہ سے دنیا کی سب سے زیادہ ڈرانے والی فلم بنانے کے خواہشمند تھے اور اسی لیے انہوں دی شائننگ پر کام کیا۔

اسٹیفن کنگ کے لکھے اسکرپٹ کو پڑھا بھی نہیں

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

اس فلم کو وقت کے ساتھ کلاسیک کا درجہ مل چکا ہے / اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر نے اسٹیفن کنگ کی جانب سے تحریر کیے گئے اسکرین پلے کو پڑھنے کی زحمت بھی نہیں کی بلکہ ایک اور رائٹر کے ساتھ مل کر اس کا اسکرین پلے خود تحریر کیا۔

البتہ انہوں نے اسٹیفن کنگ سے فون پر رابطہ کرکے مختلف سوالات کے جواب ضرور حاصل کیے۔

اسٹیفن کنگ کو فلم پسند نہیں آئی

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

جیک نکلسن نے مرکزی کردار ادا کیا / اسکرین شاٹ

فلم کی ریلیز کے بعد ایک انٹرویو میں اسٹیفن کنگ نے کہا کہ وہ فلم سے بہت زیادہ مایوس ہوئے، حالانکہ وہ ڈائریکٹر کے بہت بڑے مداح ہیں۔

انہیں سب سے بڑا اعتراض جیک نکلسن کو کاسٹ کرنے پر تھا۔

کمرے کا نمبر تبدیل کیا گیا

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

فلم میں کمرہ نمبر ناول میں درج نمبر سے مختلف تھا / اسکرین شاٹ

ناول میں کمرہ نمبر 237 کی بجائے 217 درج ہے مگر جس جگہ فلم کی شوٹنگ ہوئی، اس ہوٹل کی انتظامیہ کی درخواست پر اسے 237 کر دیا گیا، تاکہ مستقبل میں وہاں آنے والے کمرہ نمبر 217 میں رہنے سے گریز نہ کریں۔

اس ہوٹل میں کمرہ نمبر 237 موجود نہیں تھا مگر فلم کے بعد کمرہ نمبر 217 کی مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی۔

ڈینی لوئیڈ کی واحد فلم

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

اس بچے نے بعد میں فلموں میں کام نہیں کیا / اسکرین شاٹ

اس فلم سے ڈینی لوئیڈ کو بہت زیادہ مقبولیت ملی مگر یہ ان کی زندگی کی واحد فلم تھی۔

البتہ 2019 میں دی شائننگ کے سیکوئل ڈاکٹر سلیپ میں انہوں نے ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔

ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈینی لوئیڈ کو علم ہی نہیں تھا کہ یہ ایک ہارر فلم ہے، اس کا علم انہیں 16 سال کی عمر میں ہوا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شمولیت

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

اس ہوٹل میں فلم کی شوٹنگ ہوئی تھی / اسکرین شاٹ

فلم کے ایک سین میں جیک کی بیوی اپنے شوہر کو روکنے کے لیے بیس بال کے بلے کو گھماتی ہے، اس سین نے گنیز بک آف ریکارڈز میں جگہ بنائی تھی، کیونکہ اس کے 127 ٹیک ہوئے تھے۔

فلم کا سیٹ جل گیا تھا

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

فلم کا ایک سین / اسکرین شاٹ

شوٹنگ کے اختتامی مراحل پر آگ لگنے سے فلم کے سیٹ کا بیشتر حصہ جل کر خاک ہوگیا تھا۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی مگر اسے دوبارہ بنانے میں 25 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے۔

فلم کو بننے میں کئی سال لگے

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

ریلیز کے وقت اسے ناکام قرار دیا گیا تھا / اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر اسٹینلے کیوبرک اپنی فلمیں مکمل کرنے میں کافی وقت لیتے تھے مگر دی شائننگ وہ فلم ہے جو 5 سال میں مکمل ہوئی۔

فلم کا اختتام تبدیل کیا گیا

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

فلم کا اختتام تبدیل کیا گیا / اسکرین شاٹ

فلم کے اختتام کا تو ہم یہاں ذکر نہیں کر رہے مگر اسے ڈائریکٹر کی جانب سے تبدیل کیا گیا تھا۔

درحقیقت ایسا فلم کی پوسٹ پروڈکشن کے دوران نہیں ہوا بلکہ جب اسے ریلیز کر دیا گیا تو پہلے ہفتے کے بعد ڈائریکٹر نے اس کے اختتام کو تبدیل کیا۔

ناقدین اور ناظرین دونوں نے ابتدا میں فلم کو پسند نہیں کیا

وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے

فلم کا ایک سین / اسکرین شاٹ

اب تو اسے ہالی وڈ کلاسیک کا درجہ حاصل ہے مگر جب اسے ریلیز کیا گیا تو ناقدین اور ناظرین دونوں نے اسے کچھ زیادہ نہیں سراہا تھا۔

درحقیقت اس عہد کے ناقدین نے تو اسے مایوس کن قرار دیا تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
تامل فلموں کے معروف اداکار وجے کی اہلیہ نے شادی کے 28 سال بعد طلاق کا کیس دائر کردیا
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں، ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامہ سیریل ‘خوش نصیبی’ کے شاندار پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عماد کے بعد آپکی کیوں دوسری شادی کی خواہش جاگ رہی ہے؟ ندا کی بات پر رزاق نے کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
منی لانڈرنگ کے ملزم سوکیشن چندر نے جیکولن کو 30 کروڑ کاہیلی کاپٹر گفٹ کیا: بھارتی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کا احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ”ہمراہی“کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا آفریدی نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے اور صرف پیسے کے گرد گھومتے ہیں: جواد احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی جلد اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026