
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار سے ملازمین کیلئے پیکج سمیت ادارے کی بندش کی جامع رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کر لی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سید حفیظ الدین کی زیر صدارت ہوا، پیپلز پارٹی کےر کن اعجاز جاکھرانی نے تحریک پیش کی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ملازمین 10روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں لیکن ان کے حوالے سے حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ارکان کمیٹی نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار نے اسمبلی فلور پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہ کرنے بارے غلط بیانی کی اور پارلیمنٹ کو دھوکے میں رکھاگیا۔
سیکرٹری صنعت وپیداوارنے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے سالانہ ساڑھے 8 ارب روپے کا نقصان تھا، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک پیکج دیا جائے گا۔
کمیٹی نے وفاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کے وعدے کے بعد اسٹورز کو بند کرنے کے فیصلےپر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی وزیر نے اسمبلی فلور پر اسٹورز کو بند نہ کرنے کے حوالے سے غلط بیانی کی اور پارلیمنٹ کو دھوکے میں رکھاگیا۔
کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار سے ملازمین کیلئے پیکج سمیت ادارے کی بندس کی جامع رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کر لی۔
Leave a Reply