وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ دہرادیا۔
فیصل آباد میں ورکرزکنونشن سے خطاب میں عبدالعلیم خان نےکہا کہ سندھ اورپنجاب میں الگ الگ صوبے بننے چاہیے، سندھ اورپنجاب میں 3،3 نئے صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا بلوچستان اور کے پی میں بھی 3،3 صوبے بنائےجاسکتےہیں۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ چھوٹےصوبے ضرور بنیں گےکیونکہ صوبے بننےسے انتظامی کنٹرول مضبوط ہوگا، ہمارے گردونواح کے تمام ممالک میں بھی چھوٹے چھوٹے صوبے ہیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم نے ورکرزکنونشن سے خطاب میں کہا کہ سپہ سالار کی قیادت میں فوج نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی۔
انہوں نےواضح کیا کہ سوشل میڈیا پربکواس کرنے والوں کامحاسبہ کیا جائے گا۔

























Leave a Reply