وزیر پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتادی


وزیر پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتادی

ہمیں لوگوں کی تکلیف کا پوری طرح احساس ہے: علی پرویز ملک کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتادی۔

جیو نیوز کے   پروگرام ’  کیپیٹل ٹاک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی تکلیف کا پوری طرح احساس ہے لیکن اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو  عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ مسئلہ بن جاتا۔

انہوں نے کہاکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت بھی 2  روپے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

واضح رہے  کہ گزشتہ روز وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔

نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاتھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا تھا  اس اضافے کے بعد  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *