Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 2:38 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

حالیہ پوسٹس

  • یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
  • دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
  • بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
  • امریکا نے پاکستان میں اپنےغیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلالیا
  • فرانسیسی صدر کی رافیل طیاروں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ہے
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

DAILY MITHAN Sep 10, 2025 0


وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا—فوٹو: حکومت پاکستان ایکس اکاؤنٹ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  نے ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  رواں برس مون سون اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں کلائمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری دی  گئی۔

وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام پر مشتمل اجلاس بلانے کا اعلان کیا، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات میں کمی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔

کابینہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں، زرعی زمینوں اور فصلوں کے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ارکان نے انفراسٹرکچر کی بحالی، کسانوں کی معاونت اور نقصانات کے ازالے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے راتوں رات نہیں نمٹا جاسکتا ، بہت بڑے چیلنجز ہیں سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا ، ایک روڈ میپ بنانا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ایک پروگرام کے ساتھ آنے کی ہدایت کی ہے ،پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے،ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب ہیں،سیلاب سے فصلوں کے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہداء اور افواجِ پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز مواد کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی توہین کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں بنوں آپریشن کے شہید میجر عدنان اسلم کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی گئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے دوحہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے امیر قطر، شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

عوامی ریلیف کے لیے کابینہ نے وزارت پیٹرولیم کی سفارش پر گیس کنکشن کے منتظر صارفین کو آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کی منظوری دی۔ بتایا گیا کہ ان کنکشنز کے ذریعے صارفین کو ایل پی جی کے مقابلے میں 30 فیصد کم لاگت آئے گی۔

کابینہ نے وزارت ریلوے کی سفارش پر ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی سے متعلق سہ فریقی فریم ورک معاہدے کی بھی توثیق کی، جسے علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کے لیے اہم قرار دیا گیا۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی، بین الحکومتی تجارتی لین دین کمیٹی اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026