اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے زیادہ خسارے والے بجلی فیڈرز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا زیادہ خسارے والے بجلی فیڈرز صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس اقدام سے خسارے میں چلنے والے فیڈرز کے نقصانات میں کمی ہوگی اور ان علاقوں میں بجلی مسلسل میسر ہوگی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیسکو اور کیسکو کے زیادہ نقصان والے فیڈرز میں فی الفور پائیلٹ پروجیکٹس شروع کیے جائیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکج پر جائزہ اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعظم نے پیکج کو مزید بہتر بنانے کے لیے سفارشات مانگ لیں۔






















Leave a Reply