وزیراعلیٰ کے پی کا فیٹف میں بھارت کو ایکسپوز کرنے کا اعلان


وزیراعلیٰ کے پی کا فیٹف میں بھارت کو ایکسپوز کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور کا  بھارتی حکومت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں ان کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروانے پر ردعمل سامنے آگیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف میں ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ، بھارت پاکستان اور خطے کے اندر ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

 وزیراعلیٰ کے پی نے فیٹف میں بھارت کو ایکسپوز کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے  وزیر رہے ہیں ، فیٹف کو خط لکھ رہے ہیں اور وہاں خود جاکر ان کو بتائیں گے کہ بھارت نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں کیا کیا کیا۔

علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ وہ  پورے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کرانے میں بھارت کا کردار سامنے لائیں گے۔

اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور نے بھارت کو فیٹف گرے لسٹ میں ڈلوانے کا بھی اعلان  کیا۔

وزیر اعلیٰ پختونخوا نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عوام اور فورسز بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں، مودی کوپیغام ہے پاکستان کے دفاع کے لیے ہم متحد ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروایا۔

فیٹف حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کا بیان جمع کروایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔

بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے اس بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔

خیال رہےکہ اکتوبر 2022 میں فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تھا، پاکستان 2018 سے فیٹف کی گرے لسٹ میں تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *