خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جب انہيں اسلام آباد دھماکے کی اطلاع دی گئی۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مذمت کی اور کہا کہ مجھے ابھی بتایا کہ اسلام آباد میں دھماکا ہوا ہے یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا اس کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں، ان چیزوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، مقابلہ کرتے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ امن کی جدوجہد میں پورے پاکستان نے قربانیاں دی ہیں، پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں امن لے کر آئیں گے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوگئے جن میں سے کئی زخمیوں حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا بھارتی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آور نے کیا، دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر مل گیا، دھماکے میں آس پاس کھڑے لوگ زد میں آئے اور 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ، جس میں ایک گاڑی پولیس کی اور دو پرائیویٹ گاڑیاں ہیں ۔






















Leave a Reply