
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھانے والوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنےکے لیے پیرافورس کو خصوصی اختیارات دے دیے۔
فیڈ ملوں میں گندم کا استعمال روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو بھی فوری متحرک کردیاگیا ہے۔
خصوصی اجلاس میں مریم نواز نےکہا کہ روٹی کی قیمت 14 روپے اور 20 کلو آٹےکی قیمت 1810 روپے سے نہیں بڑھنی چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھانےکی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، گندم کی ذخیرہ اندوزی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔
Leave a Reply