وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری اعلامیےکے مطابق جدید فارنزک، تفتیشی مہارتوں، مشینری اور آلات سے سی سی ڈی کوپاکستان کے جدید ترین ادارے میں بدلا جائےگا۔ اسے مجرموں کا سراغ لگانے اور ان کی مانیٹرنگ کے لیے جدیدترین آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔
اعلامیےکے مطابق جرائم کےخاتمے اور عوامی پزیرائی کے باعث سی سی ڈی کادائرہ کار بڑھایا جائےگا اور اسے دنیاکے پانچ بہترین کرائم کنٹرول اداروں کی طرزپر استوارکیا جائےگا، سی سی ڈی میں جدید تحقیقی مرکز بھی قائم کیا جائےگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی سی ڈی کا جدیدترین ہیڈکوارٹر بنانےکی منظوری بھی دے دی ہے۔ہرڈویژن، ضلعے اورتحصیل میں سی سی ڈی آفس،تھانے اور رہائش گاہیں بنائی جائیں گی، غیرقانونی اسلحے کی روک تھام کے لیے نیا قانون بھی بنایا جائےگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سی سی ڈی کےاقدامات سےقتل اور خواتین کےخلاف جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور ڈکیتیوں میں 77فیصد کمی آئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے خواتین پر تیزاب پھینکنے والوں سے نمٹنےکا ٹاسک بھی سی سی ڈی کو دے دیا ہے۔


























Leave a Reply