وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان


وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان

جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں11 ہزار دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی، پہلے مرحلے میں دیہی خواتین کو 4870 مویشی دیے جائیں گے: مریم نواز— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب کے دیہات میں رہنے والی خواتین کیلئے بہتر ذریعہ روزگار کا اہتمام کیا ہے، دیہات میں رہنے والی غریب بیوہ خواتین کو بھینسیں اور گائیں ملیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں11 ہزار دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی، پہلے مرحلے میں دیہی خواتین کو 4870 مویشی دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈی جی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور میں دیہی خواتین کومفت مویشی ملیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ 55 سال تک عمر کی طلاق یافتہ اوربیوہ غریب خواتین ایپ کے ذریعےبھی اپلائی کرسکتی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیہات اور شہروں میں غربت کا فرق مٹانا ہمارا عزم ہے، معاشی ترقی دیہات میں رہنے والی بیٹی کا بھی حق ہے، شہروں اور دیہات میں مساوی معاشی مواقع فراہم کررہے ہیں، عورت شہر میں ہو یا دیہات میں تعلیم، صحت اور روزگار اس کا بنیادی حق ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *