وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ہونے والی بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور، پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب ہوئیں، جشن، اتحاد اور خوشیاں دیکھیں جو 25 سال بعد لوٹی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بسنت تقریبات کا وقت بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5:00 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے، یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا۔
مریم نواز کا کہنا تھا لاہور کے عوام نے تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی، براہِ کرم جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں، اور تمام ہدایات پر عمل کریں۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں 6 سے 8 فروی تک بسنت منانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے لیے باقاعدہ ایس او پیز بھی جاری کی گئی تھیں۔
بسنت کی تقریبات میں ناصرف مقامی افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جبکہ امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر کے علاوہ دیگر ممالک کے سفارتکار بھی بسنت کے رنگ میں رنگے نظر آئے اور شاندار ایونٹ کے انعقاد پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔


























Leave a Reply