وزیراعلیٰ پنجاب زیرصدارت اجلاس، صوبے میں مقامی معززین پر مشتمل مسجد منیجمنٹ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق


وزیراعلیٰ پنجاب زیرصدارت اجلاس، صوبے میں مقامی معززین پر مشتمل مسجد منیجمنٹ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق

آئمہ کرام کے وظائف کی فوری ادائیگی یقینی بنانےکے احکامات جاری کیے گئے: ترجمان پنجاب حکومت— فوٹو:اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں مقامی معززین پر مشتمل مسجد منیجمنٹ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں مقامی معززین پرمشتمل مؤثرمسجد منیجمنٹ کمیٹیوں کےقیام پر اتفاق کیا گیا اور آئمہ کرام کے وظائف کی فوری ادائیگی یقینی بنانےکے احکامات جاری کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کےلیے فارم کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی اور آئمہ کرام کیلئے مینوئل اورڈیجیٹل دونوں طرح فارم جمع کرانےکی سہولت دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ پنجاب بھرکے20 ہزار863دینی مدارس کا مکمل ڈیٹا تیار کرلیاگیا اور  صوبے کی 56 ہزارمساجد کی جیو ٹیگنگ اورنمبرشماری بھی مکمل کی گئی ہے، صوبے بھر میں 284 مساجد میں محکمہ اوقاف اور 47 مساجد میں دیگر آئمہ کرام امامت پر مامور ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *