پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا۔
مبینہ آڈیو میسج میں گزشتہ روزکے دھرنے میں ممبران پارلیمنٹ کی عدم شرکت کا ملبہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پرڈال دیا اور مبینہ آڈیو میسج میں کہا کہ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جاتےہی کہا کہ ورکرزنہیں بلکہ ممبران قومی،صوبائی اسمبلی کوکال دی، سہیل آفریدی کا ویڈیو کلپ موجود ہےجو یہاں شیئر کیاگیا ہے۔
شیخ وقاص نے مبینہ آڈیو میسج میں کہا کہ منگل کے روزپنجاب سے ارکان اسمبلی آئے اور پھر واپس اپنےحلقوں میں چلےگئے، سہیل آفریدی نےخیبرپختونخوا ہاؤس میں ایک رات قبل میٹنگ کی، آپ رات میٹنگ میں ہی بتادیتے کہ اڈیالہ دھرنا دینا ہے۔
مبینہ آڈیو میسج کے مطابق کسی ممبراسمبلی کے پاس ہیلی کاپٹریا جہازنہیں کہ وہ فوری پہنچ جائے جو ارکان قریب تھے وہ پہنچ گئے، آج سپریم کورٹ کے باہر رش تھا، زیادہ ارکان پہنچ گئےتھے، اس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا قصور نہیں جنہوں نے پلان بنایا ان کا قصور ہے، بندہ 10 گھنٹےکےسفرپرہے، آپ رات کوکہتے ہیں فوری پہنچو، کسی کےپاس جہازنہیں ہے،ایسا بالکل نہیں ہوتا۔
شیخ وقاص اکرم نے مبینہ آڈیو میسج مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے دھرنا دینا ہی تھا تو اپنے 90 ممبران صوبائی اسمبلی توساتھ لاتے، وزیراعلیٰ کےصوبےکےممبران اسمبلی قریب تھےوہ پہنچ سکتےتھے، رات جب کےپی ہاؤس میں میٹنگ ہوئی اس میں اسد قیصر،جنید اکبربھی موجود تھے، آپ کو رات اطلاع دینی چاہیےتھی کہ دھرنا دیں گے، یہ کیا مذاق بنا رکھا ہے،رات کو ہی اطلاع کردینی چاہیے تھی۔


























Leave a Reply