لاہور: پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں ستھراپنجاب اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےلوکل گورنمنٹ نے ستھرا پنجاب اتھارٹی بل 2025 منظورکرلیا۔
بل کےمطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی بااختیار کارپوریٹ ادارہ ہوگی، وزیراعلیٰ اتھارٹی کی چیئرمین اور وزیربلدیات وائس چیئرمین ہونگے، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور تمام ڈویژنل کمشنرز اتھارٹی کے ممبران ہوں گے۔
اتھارٹی ویسٹ مینجمنٹ کے لیے پالیسی، قوانین، معیار اور مقررکرنے کے علاوہ لینڈفل سائٹس کی تعمیر بھی کرےگی۔
ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ڈسرکٹ اتھارٹی کاچیئرمین ہوگا، ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو لائسنسنگ، رجسٹریشن اور فیس وصولی کا اختیاربھی حاصل ہوگا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اتھارٹی ویسٹ مینجمنٹ انسپکٹرزکی تقرری بھی کرے گی جب کہ دیہی علاقوں میں صفائی اورحفظان صحت کی بہتری اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔
مزید براں اتھارٹی اپنی خدمات کے لیے فیس بھی مقرر کر سکے گی جب کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کےفیصلوں کوبراہِ راست عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔






















Leave a Reply