کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کی ہدایت کردی۔
ترجمان نے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی کو آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کی جائے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا حکم یتے ہوئے کراچی کی کمرشل عمارتوں میں فوری فائر آڈٹ کا حکم دیا۔
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، آگ کی شدت سے گل پلازہ کے کچھ حصے گر گئے۔
ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کے باعث ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 20افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


























Leave a Reply