
وزیراعظم شہباز شریف نے گلوف کی قبل از وقت اطلاع دیکر سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے رہائشی وصیت خان کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر ریسکیو ٹیموں کی پذیرائی ک۔
انہوں نے این ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ کو غذر کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رکھنے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملک کے زیریں علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی تیاریاں رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دریاؤں، ندی نالوں، پانی کی قدرتی گزرگاہوں کے گرد تعمیرات کو روکنے کیلئےقومی سطح پر مہم چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور وسیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد قومی فریضہ ہے، متاثرین کے ریسکیو اور امداد کے بعد بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرین تک امدادی سامان کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے گلوف کی قبل از وقت اطلاع دینے پر گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے رہائشی وصیت خان کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ وصیت خان نےگاؤں کے رہائشیوں کو گلوف کے حوالے سے بروقت آگاہ کرکے جانی نقصان سے بچایا۔
Leave a Reply