
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس دوران بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پی این ایس سی کے پاس مختف نوعیت کے 10 بحری جہاز ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے، 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ پلان میں شامل ہونا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ہفتے کے اندر بزنس پلان پیش کرنے اور پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کردی۔
Leave a Reply