وزیراعظم کی نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کو تیزی سے عملی شکل دینے کی ہدایت


وزیراعظم کی نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کو تیزی سے عملی شکل دینے کی ہدایت

 پشاور سے کراچی تک ایسی تبدیلی جو صرف باتوں تک محدود نہ ہو بلکہ عملی اقدامات کی صورت میں سامنے آئے: شہباز شریف۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کو تیزی سے عملی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اس پروگرام کو تیز رفتاری سے عملی شکل دی جائے تاکہ عوام حقیقی تبدیلی محسوس کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا پشاور سے کراچی تک ایسی تبدیلی جو صرف باتوں تک محدود نہ ہو بلکہ عملی اقدامات کی صورت میں سامنے آئے، ریگولیٹری ریفارمز ایک بڑا انقلابی قدم ہے جو کاروباری برادری اور زرعی صنعت کو سہولت فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نےکہا پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا، معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں، اب معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *