اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانیوں کو آذر بائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں مجموعی سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام سکیورٹی ادارے موجودہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ ہیں، ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئےکار لائے جارہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں، فیلڈ مارشل کی زیر قیادت افواج پاکستان بہترین انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کو بخیریت وطن واپس لانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانیوں کو آذر بائیجان کے راستے بحفاظت پاکستان لایا جائے۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو آذربائیجان کی حکومت سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات فوری یقینی بنائے جائیں۔


























Leave a Reply