Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 12:09 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وزیراعظم کی ایرانی صدر سےگفتگو

حالیہ پوسٹس

  • بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی
  • لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 31 ہوگئی
  • بھارت چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے آویزاں
  • امریکا میں ہر چار میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی
  • کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
تازہ ترین

وزیراعظم کی ایرانی صدر سےگفتگو

DAILY MITHAN Jun 14, 2025 0


پاکستان اسرائیلی جارحیت پر ایران کیساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے: وزیراعظم کی ایرانی صدر سےگفتگو

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اورکہا کہ اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر پاکستان ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کےخلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔پاکستان، حکومت ایران اور برادر عوام کےساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔

وزیراعظم نےحملوں میں قیمتی جانوں کےضیاع پر ایرانی صدر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی اور مہم جوئی علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی صدر نے مشکل وقت میں ایران کی حمایت اور یکجہتی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔  ایرانی صدر نے بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے،  ایرانی صدر نے وزیراعظم کو اسرائیل کے ساتھ بحران پر ایران کے نقطہ نظر  سے آگاہ کیا۔

ایرانی صدر نے عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اور ایرانی صدر نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 31 ہوگئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بھارت چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے آویزاں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں ہر چار میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کئی گنا بڑھ گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد، ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات سے صاف انکار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی حملوں کے بعد یو اے ای نے تہران میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
حساس تنصیبات، سی پیک منصوبوں، غیر ملکی مشنز کی سیکورٹی بڑھانے کا حکم
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
اب تک مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہوگئی: ایرانی فوج کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
احتجاج کا خدشہ، کراچی کی متعدد سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند، شہریوں کو شدید مشکلات
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پاکستان اسٹاک پر منفی اثرات، 100 انڈیکس کا 15000 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے آغاز
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اسرائیل بھارت کی اسلام دشمنی!
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای سے انخلا کیلئے ریاض نیا ٹرانزٹ حب بن گیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
آپ جلد ہی پچھتائیں گے مسٹر پریزیڈنٹ!
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر حزب اللہ کی انتقامی کارروائی، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
‘پہلے ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو’، آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں 43 فیصد عوام کی ایران پر حملوں کی مخالفت، ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی: سروے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026