وزیراعظم کی استنبول میں ترک صدر سے ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال


وزیراعظم کی استنبول میں ترک صدر سے ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔

استنبول میں صدارتی محل آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خوش آمدید کہا جبکہ وزیراعظم نے ترک صدر سے وفد کا تعارف کرایا۔

دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق دوطرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ترک صدر اردوان وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔ ترکیہ کے دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایران، آذربائیجان اور تاجکستان بھی جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *