وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے سلامی دی جاتی ہے، مریم اورنگزیب


وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل  ہوتا ہے سلامی دی جاتی ہے، مریم اورنگزیب

فوٹو: اسکرین شاٹ

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کے دور  حکومت  میں عالمی سطح  پر  پاکستان کا وقار بلند ہوا، وزیراعظم کا  جہاز  جس ملک میں داخل  ہوتا ہے سلامی دی جاتی ہے۔

کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دنیا آج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، پی ٹی آئی والوں نے اپنے دور  حکومت میں لوگوں کی عزتیں اچھالنے کے سوا عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا، عوام کے ساتھ جھوٹ   اور فراڈ کیا،گالم گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو  پہنچ چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  وزیراعلیٰ مریم نواز  نے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا، آج پنجاب کےگلی محلے صاف ستھرے دکھائی دے رہے ہیں، پورے پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں، پنجاب میں مزید 10 ہزار سڑکیں بنائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مری ڈویلپمنٹ پلان دیا، پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں بھی نمایاں اقدامات کیے ہیں، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو  تحصیل کا درجہ دیا،کوٹلی ستیاں کی چیئرلفٹ  ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *