
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کی حمایت سے نئے ڈیم بنانے کی حکمت عملی بنالی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ نئے ڈیموں پر کئی بار بات ہوئی، وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم جلد مکمل کرنے کا کہا۔
انہوں نے کہا کہ ایک اجلاس میں ڈیم کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی فنڈ دینے کا کہا، ڈیموں سے متعلق صوبوں کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سیلاب سے نقصانات کے ازالے میں کوئی سیاسی تفریق نہیں کی جائے گی، سیلاب سے نقصانات کا تخیمنہ پانی کم ہوتے ہی لگانا شروع کردیا جائے گا، ضرورت ہے کہ درخت لگائے جائیں اور درخت کاٹنے پر احتساب ہو۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب آگیا، بستیاں ڈوب گئیں، وزیرآباد کے گلی محلے اور بازار زیر آب، پانی دکانوں اور مکانات میں داخل ہو گیا جبکہ سیلابی پانی گوردوارہ کرتار پور دربارمیں بھی داخل ہوگیا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائےراوی میں جسڑکےمقام پر ستر سال اور شاہدرہ کےمقام پرسینتیس سال بعد پانی آیا ہے
Leave a Reply