وزیراعظم نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی


وزیراعظم نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

فوٹو: پی آئی ڈی 

وزیراعظم شہبازشریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حلال گوشت کی برآمدی پالیسی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں  وزیراعظم نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حلال گوشت کی برآمد بڑھانے کیلئے آئندہ دو ہفتوں میں عملی اقدامات پر مشتمل 3 سالہ جامع حکمت عملی پیش کی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حلال گوشت کی مارکیٹ میں پاکستان کا برآمدی حصہ قابل قدر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ حلال گوشت کی برآمدی مارکیٹ بڑھانے کیلئے قائم کردہ کمیٹی پیداوار، سمیت دیگر عوامل کو بہتر بنانے کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حلال گوشت کی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق اور علاقائی پیداواری مقدار کی مسابقت میں بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ملک میں موجود ذبیح خانوں کی عالمی معیار کی سرٹیفیکیشن، دوطرفہ رجسٹریشن میں حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *