وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس


وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام شریک ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا اور جنگ سے بالخصوص خطے کی صورتحال اور اثرات پر غور ہوگا جب کہ اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *