
بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان روس کے بھارت کے ساتھ تعلقات کا احترام کرتا ہے، لیکن پاکستان بھی روس کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے جو خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم ہوں گے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ روس سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں۔
اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نومبر میں روس کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
روسی صدر پیوٹن نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیا۔
Leave a Reply