
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوئے، ان کے وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظبی کے فرماں روا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ امارات کا سرکاری کررہے ہیں جہاں وہ یو اے ای قیادت سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 جون تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس مسئلہ فلسطین کے پُرامن حل اور دو ریاستی حل پر مرکوز ہوگی۔
Leave a Reply