وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کیلئے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنےکی تجویز


وزیراعظم آفس کی  تزئین وآرائش کیلئے 6 کروڑ  50 لاکھ روپے رکھنےکی تجویز

نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں/فوٹوفائل

اسلام آ باد: نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے بھی فنڈز مختص کیے گئے  ہیں۔

 بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے 6کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنےکی تجویز ہے جبکہ منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں  12 اپارٹمنٹس کی تعمیرکے لیے 13 کروڑ 27 لاکھ روپے کی  تجویز ہے۔

شہید ملت بلڈنگ میں لفٹوں کی بحالی و تبدیلی کیلئے5  کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطا بق اس منصوبے  پر 30 جون 2025  تک 18 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *