وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری آپریشن معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ شہید عثمان یوسف کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہیدکے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری بھی عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے اور لواحقین اظہار تعزیت کی۔

یاد رہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے دوران اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف اور 11جوانوں سمیت 51 شہری شہید ہوئے تھے۔
Leave a Reply