ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا دلچسپ مرحلہ، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 69 رنز درکار


ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا دلچسپ مرحلہ، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 69 رنز درکار

میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر افریقی ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے/ فوٹو سوشل میڈیا

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل ہوگیا۔

جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ 

لارڈز میں جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 282 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر افریقی ٹیم نے 2  وکٹ پر 213 رنز بنالیے، ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹمبا باؤما 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *