بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے نائب صدر راجیوشکلا نے ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔
راجیو شکلا نے کہا کہ جب تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کوئی بات نہیں ہوجاتی اس وقت تک بی سی سی آئی پاکستان کے فیصلے پر کوئی بات نہیں کرےگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے اسپورٹس مین شپ کا کہا ہے اور میں آئی سی سی کے مؤقف سے اتفاق کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے بھارت میں عدم تحفظ کی بنیاد پر آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی مگر آئی سی سی نے معاملہ سمجھنے اور اسے حل کرنے کے بجائے اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔
اس صورتحال کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کی خاطر بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے ہائی وولٹیج میچ میں شرکت نہ کرنے فیصلہ سنا دیا ہے۔

























Leave a Reply