پاکستان کےمعروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے انکشاف کیا ہے کہ سپر اسٹار ماہرہ خان کو انہوں نے ہی پہلی مرتبہ بطور وی جے ہائر کیا تھا۔
معروف فلم ساز وجاہت رؤف اہلیہ پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے ہمراہ جیو پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے۔
اس دوران میزبان مبشر ہاشمی کے سوال پر وجاہت رؤف نے وضاحت دی کہ عام تاثر ہے کہ ہانیہ عامر کو میں نے شوبز میں انٹری دلوائی لیکن درحقیقت ہانیہ گزشتہ 4 سے 5 سالوں سے کام کررہی تھی۔
اس دوران وجاہت رؤ ف نے انکشاف کیا کہ‘ سپر اسٹار ماہرہ خان کو میں نے پہلی مرتبہ آگ ٹی وی پر بطور وی جے جاب دی تھی‘۔
ماہرہ کو ہائر کرنے سے متعلق وجاہت نے بتایا کہ’کئی سالوں قبل میں ایک لانچنگ تقریب میں شریک تھا جس دوران ماہرہ پر میری نظر پڑی، میں نے ماہرہ کو ڈانس کرتے دیکھا اس پورے ایونٹ میں ماہرہ واضح انداز میں ایونٹ انجوائے کررہی تھیں‘۔
وجاہت روؤف کے مطابق ’اس کے بعد میں نے ماہرہ کو بطور وی جے اپنے چینل پر ہائر کرنے کی ٹھان لی، ہائرنگ کے بعد میری ماہرہ سے کمٹمنٹ ہوئی کہ وہ مجھے براہ راست ہی رپورٹ کریں گی اس کے بعد ماہرہ نے اس چینل پر 3 سے 4 سال کام کیا، جب سے آج تک میرا ماہرہ سے بڑا قریبی تعلق ہے‘۔
ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت نے بتایا کہ ’ماضی میں ہم کئی مرتبہ ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ کرچکے ہیں لیکن کبھی معاوضے اور کبھی مصروفیات کی وجہ سے یہ سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا مگر مستقبل میں ہم ماہرہ اور فواد دونوں کے ساتھ کام کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔
ماہرہ خان کا شوبز کیرئیر
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا تھا ہوا مگر ان کے حصے میں بڑی کامیابی ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ میں کی صورت آئی۔
بعد ازاں ماہرہ نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز شعیب منصور کی فلم ‘بول’ سے کیا جس نے ماہرہ کے فلمی کیرئیر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا، اس کے بعد ماہرہ مختلف فلموں میں نظر آئیں، یہی نہیں ماہرہ خان کو بالی وڈ فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کا اعزاز حاصل ہے‘۔

























Leave a Reply