واٹس ایپ کے ویب ورژن میں آخرکار وہ فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔
واٹس ایپ ویب ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ سپورٹ فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس وقت آپ واٹس ایپ کی موبائل، ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ ایپس میں تو آڈیو اور ویڈیو کالز کرسکتے ہیں مگر ویب ورژن میں ایسا ممکن نہیں۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر محدود بیٹا (beta) صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کالز کے ساتھ صارفین اسکرین شیئرنگ بھی کرسکیں گے، اس طرح یہ ویب ورژن کے لیے بہت اہم اپ ڈیٹ ہے۔
اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور ابھی اس کے تحت ون آن ون چیٹس میں کالنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی یہ محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر امکان ہے کہ اسے بہت جلد بڑے پیمانے پر متعارف کرا دیا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ موبائل ایپ کی طرح ویب ورژن میں بھی کالز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔
کالز کے لیے سگنل پروٹوکول کو استعمال کیا جائے گا، جسے یہ کمپنی 2016 سے استعمال کر رہی ہے۔


























Leave a Reply