وانا اوراسلام آبادکچہری واقعات میں بھارت ملوث ہے، افغانستان دہشتگردوں کو لگام دے: وزیراعظم


وانا اوراسلام آبادکچہری واقعات میں بھارت ملوث ہے، افغانستان دہشتگردوں کو لگام دے: وزیراعظم

فوٹو: @NAofPakistan

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ  وانا اور اسلام آبادکچہری واقعات  میں بھارت ملوث ہے، افغانستان دہشت گردوں کو لگام دے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  وانا میں دہشت گردوں نے کل ایک بار  پھر دہشت گردی کا بازار گرم کرنے کی گھٹیا حرکت کی، طلبہ اور استاتذہ کو بحفاظت بازیاب کرانے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کل اسلام آباد کچہری میں 12 افراد شہید ہوئے،  وانا اور اسلام آباد کچہری اور دیگر واقعات میں خارجی ہاتھ واضح ہے، ان دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم  چاہتے ہیں امن قائم ہو، وانا کے حملہ آوروں میں افغان بھی شامل تھے، افغان وزیر خارجہ بھارت گئے اورپھر دوسرے دورے کیے یہ پیغامات اچھی طرح سمجھ آرہے ہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ان دہشت گردوں کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو چار دن کے معرکے میں شکست فاش دی، نریندرمودی بےبسی کا شکار تھا اور اب بھی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب ایک ہیں، افغان عوام کی ہم نے40 سال میزبانی کی، یقین دلایا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، افغانستان سے کہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ امن میں شریک ہو، آج ہمیں 40 سال کی مہمان نوازی کا جو صلہ دیا جا رہا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میثاق جمہوریت میں واضح لکھا ہےکہ آئینی عدالت بنائیں گے، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا مشکورہوں، چیف جسٹس سے درخواست کی ریونیو کے کیسز جلد حل ہونے چاہئیں، اللہ کا شکر ہے ریونیو سے متعلق کیسز میرٹ پر حل ہوئے، چیف جسٹس ہی سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کی سربراہی کریں گے۔

 انہوں نےکہا کہ  پاکستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کا گہوارا  بنےگا، آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا ٹائٹل دیا گیا توپوری قوم نےاس فیصلے کو سراہا، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہےہیں، آج دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں فوج کے افسر اور جوان دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو چیز وفاق کو کمزور کرے تو وہ کتنی ہی اچھی ہو وہ پاکستان کے لیے مفید نہیں، کالاباغ ڈیم بڑا شاندار معاشی منصوبہ ہے مگر ہماری قومی یکجہتی سے اوپرکوئی چیز نہیں، اگرکالاباغ ڈیم سے وفاق کونقصان پہنچے تومیں اس کے حق میں نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *