والد عمرے پر ویل چیئر پرگئے اور چل کر واپس آئے، اداکار حارث وحید نے معجزاتی واقعہ شیئر کردیا


والد عمرے پر ویل چیئر پرگئے اور چل کر واپس آئے، اداکار حارث وحید نے معجزاتی واقعہ شیئر کردیا

فوٹو حارث وحید انسٹاگرام

پاکستانی اداکار حارث وحید نے عمرے کے دوران اپنے والد کے ساتھ پیش آئے معجزے کا تذکرہ کیا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں اپنے والد کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی اور اس دوران پیش آنے والا معجزاتی واقعہ بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

حارث وحید نے انسٹاگرام پر عمرے کی ادائیگی کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے والد ویل چیئر پر موجود ہیں۔

اداکار نے بتایاکہ ان کے والد عمرے کی ادائیگی کیلئے وہیل چیئر پر گئے تھے اور وہ اپنے قدموں پر چل کر وطن واپس آئے ہیں۔

حارث وحید نے مزید لکھا کہ یہ دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے ہیں، یہ اللہ کی مہربانی ہے اور میں اپنے والد کیلئے بہت خوش ہوں۔

اداکار نے جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ان کے چاہنے والوں نے عمرے کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے والد کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *