اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتربنانے اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم شہبازشریف کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیرداخلہ محسن نقوی ، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ موجود تھے۔
اس کے علاوہ ملاقات میں وفاقی وزیر احد چیمہ، سید توقیر حسین شاہ، رانا ثناء اللہ، سینیٹر شیری رحمان اور ایم این اے راجہ پرویز اشرف بھی شریک تھے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں ملک کی اہم قومی و داخلی سلامتی امور ، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت کے علاوہ غزہ امن بورڈ اور پاکستان کے مؤقف پر بھی بات کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی ورکنگ ریلیشن شپ بہتربنانے اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


























Leave a Reply