Skip to content
  • Sunday, 18 January 2026
  • 4:55 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ن لیگی قیادت نے خواجہ آصف اور حنیف عباسی میں سیز فائر کرا دی

حالیہ پوسٹس

  • امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
  • دہلی سے باگڈورا جانیوالی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی لکھنؤ میں ہنگامی لینڈنگ
  • ڈپٹی میئر کراچی کی میڈیا سے گفتگو کے دوران گل پلازہ کا ایک حصہ گرگیا
  • سائنسدانوں نے کائنات کے ایک بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا
  • بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی
تازہ ترین

ن لیگی قیادت نے خواجہ آصف اور حنیف عباسی میں سیز فائر کرا دی

DAILY MITHAN Sep 14, 2025 0


ن لیگی قیادت نے خواجہ آصف اور حنیف عباسی میں سیز فائر کرا دی

حنیف عباسی کے تند و تیز حملوں کے جواب میں خواجہ آصف نے خاموشی کی راہ اختیار کی حالانکہ وہ اس سلسلے میں جوابی گولے داغنے اور لفظوں کی نیزہ بازی میں یہ طولیٰ رکھتے ہیں۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے خواجہ محمد آصف اور حنیف عباسی میں سیز فائر کرا دی ۔

وفاقی وزراء حنیف عباسی اور خواجہ محمد آصف کے درمیان سیز فائر ہوگئی ہے، وزیر  ریلوے حنیف عباسی نے دفاع کے وزیر  خواجہ محمد آصف پر قومی اسمبلی میں گزشتہ ہفتے لفظوں کی زبردست گولہ باری کی تھی جس میں انہوں نے حالیہ مہینوں کے دوران وفاقی کابینہ اور حکمران پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر  رفیق کار کے ان بیانات کا حوالہ دےکر انہیں نام لیے بغیر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور انہیں یہاں تک مشورہ دے ڈالا تھا کہ اگر وہ حکومتی کارکردگی سے اس قدر شاکی ہیں تو اٹھ کر حزب اختلاف کی نشستوں پر جاکر فروکش ہو جائیں۔

خواجہ محمد آصف نے اعلیٰ سرکاری حکام کو ہدف تنقید بنانے کے ساتھ یہ سنگین الزام بھی عائد کردیا تھا سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں نے اپنے اثاثے وسیع پیمانے پر یورپی ملک پرتگال منتقل کرلیے ہیں اور وہاں کی شہریت حاصل کر رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ پنجاب حکومت کے ایک اضلاعی اہلکار کے خلاف کارروائی اور اسے حراست میں لیے جانے پر برافروختہ تھے، انہوں نے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں منتخب رکن پر بھی نکتہ چینی کی تھی کہ وہ مال و زر کے بل پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے رکن بنے ہیں، متذکرہ سینیٹر ایک معروف تعمیراتی کمپنی کے سربراہ بھی ہیں جنہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے تعمیراتی منصوبے کامیابی سے تعمیر کیے ہیں جن کے کام کے معیار کو کم ہی ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔

خواجہ محمد آصف کے حلقہ نیابت میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد پانی کی یلغار سے نظام زندگی تلپٹ ہوگیا تھا، خواجہ صاحب نے اس میں بھی تعمیراتی کمپنی کو نشانہ بنایا تھا اور اپنے انداز میں اسے ذمہ دار قرار دینے کی کوشش کی تھی۔

ذرائع نے یاد دلایا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حنیف عباسی کو وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو کے بڑے منصوبے کے علاوہ دونوں شہروں کے درمیان ملک کے سب سے بڑے انٹرچینج کے پراجیکٹ کا سربراہ مقرر کیا تھا جنہوں نے یہ کام خوش اسلوبی سے انجام دیے تھے۔ 

خواجہ محمد آصف قومی اسمبلی کے10 بزرگ ترین ارکان میں سے ایک ہیں، وہ قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے گروپ لیڈر ہیں اور ایوان میں وزیراعظم /قائد ایوان کیلئے مخصوص نشست کے برابر بیٹھتے ہیں۔

حنیف عباسی کی قومی اسمبلی میں ان پر تنقید کو پنجاب حکومت کا ردعمل اور وزیراعظم شہباز شریف کی گوشمالی سے جوڑا گیا اور حزب اختلاف کے بنچوں سے اسے حکمران مسلم لیگ ن میں بڑی دراڑ اور داخلی برادرانہ جنگ سے تعبیر کیا گیا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے دونوں رہنماؤں سے استدعا کی کہ ایسے حالات میں جب ملک میں ہر سطح کی یک جہتی اور افہام و تفہیم درکار ہے اس مناقشے کا دشمن فائدہ اٹھا ئیں گے۔

اس پوری صورتحال کا لائق تعریف پہلو یہ ہے کہ حنیف عباسی کے تند و تیز حملوں کے جواب میں خواجہ آصف نے خاموشی کی راہ اختیار کی حالانکہ وہ اس سلسلے میں جوابی گولے داغنے اور لفظوں کی نیزہ بازی میں یہ طولیٰ رکھتے ہیں، اب طے ہوا ہے کہ دونوں اپنے اپنے محاذ پر یکسوئی سے خدمات انجام دیں گے اور ایسی بیان بازی سے گریز کریں گے جس سے انتشار آشکارا ہوتا ہو۔ 

دوسری جانب تحریک انصاف میں داخلی جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جہاں بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان متبادل قیادت کے طور پر جھنڈے گاڑھ رہی ہیں اور خیبرپختونخوا کے وزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور کو ہدف ملامت بنایا جا رہا ہے۔

یہ جنگ ٹوئٹر پر شعلے بھڑکارہی ہے جب کہ ان کی جھلک کھلے بیانات میں بھی نظر آرہی ہے، یہ اس کے باوجود ہو رہا ہے کہ بانی تحریک نے اپنی پارٹی کی قیادت سے داخلی تفرقے کو ترک کرنے کی دردمندانہ اپیل کی تھی جو تاحال بے اثر ثابت ہورہی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
دہلی سے باگڈورا جانیوالی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی لکھنؤ میں ہنگامی لینڈنگ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
ڈپٹی میئر کراچی کی میڈیا سے گفتگو کے دوران گل پلازہ کا ایک حصہ گرگیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے کائنات کے ایک بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
انٹار کٹیکا کی برفانی تہہ کے نیچے کیا کچھ چھپا ہے؟ سائنسدان جاننے میں کامیاب
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلا دیش ٹیم کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لیگا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، کراچی کی کمرشل عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا، اہل خانہ پریشان
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر اپنی بارات کی تصاویر شیئر کردیں
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
امریکی پروفیسر نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
‘مٹی میں ملا دیں گے’، بشنوئی گینگ کی بھارتی گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکن بیٹر نے انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026