نیپال میں ہندو انتہا پسندوں کیجانب سے مسجد کی بےحرمتی کے بعد حالات کشیدہ،کرفیو نافذ


نیپال میں ہندو انتہا پسندوں کیجانب سے مسجد کی  بےحرمتی کے بعد حالات کشیدہ،کرفیو نافذ

فوٹو: فائل

نیپال اور بھارت کی سرحد سے متصل شہر برگنج میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسجد میں توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور مسلمانوں کی املاک پر حملوں کے بعد حالات شدید کشیدہ ہو گئے۔

مسجد کی بے حرمتی کےخلاف مسلمانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا، اس دوران پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کردی جبکہ کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

حکام نے دارالحکومت کٹھمنڈو سے 130 کلومیٹر جنوب میں واقع اس سرحدی شہر میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد کرفیو نافذ کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق شہریوں کو سڑکوں پر نکلنے، اجتماعات اور مظاہروں کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کو فائرنگ کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اتوار کے روز ہندو  انتہاپسند عناصر نے مسجد پر دھاوا بولا  اور لوٹ مار کی جس کے بعد مقامی مسلمان شدید غم و غصے کا شکار ہیں۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کے قریب اس سرحدی علاقے میں انتہاپسند نظریات کی سرحد پار حمایت کی صورت حال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *