Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 2:27 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • نیویارک میں گندھارا کی سرگوشیاں، نوادارات پاکستان کےحوالے

حالیہ پوسٹس

  • عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
  • ایران میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
  • ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہو گیا تھا، پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی: اسحاق ڈار
  • اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
  • طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے: چین
پاکستان

نیویارک میں گندھارا کی سرگوشیاں، نوادارات پاکستان کےحوالے

DAILY MITHAN May 24, 2025 0


نیویارک میں گندھارا کی سرگوشیاں، نوادارات پاکستان کےحوالے

نوادرات کو حکومتِ پاکستان کے حوالے کرنے کی باقاعدہ دستخطی تقریب منعقد ہوئی۔—فوٹو: یو این مشن

نیویارک میں پاکستان کے قونصل خانے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام مشن کی عمارت میں ثقافتی نمائش ‘گندھارا کی سرگوشیاں’ منعقد کی گئی جو پاکستان کی گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثے کی جھلک ثابت ہوئی۔

نمائش میں گندھارا اور وادی سندھ کی تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے 39 نایاب نوادرات پیش کیے گئے، جو مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے انسدادِ نوادرات اسمگلنگ یونٹ کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان واپس لائے گئے۔

یہ نوادرات تیسری صدی قبل مسیح سے لے کر چوتھی صدی عیسوی تک کے دور سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں بدھ اور بودھی ستووں کے مجسمے، بیانیہ سنگی نقوش، مذہبی برتن اور ماں دیوی کے مجسمے شامل تھے جو پاکستان کے گہرے روحانی ورثے اور فنی مہارت کا مظہر ہیں۔

نیویارک میں گندھارا کی سرگوشیاں، نوادارات پاکستان کےحوالے

فوٹو: یو این مشن

نمائش میں مختلف ممالک کے اقوام متحدہ مشنز سے تعلق رکھنے والے سفارت کار، پاکستان مشن اور قونصل خانے کے افسران و عملہ، امریکا کے سینیئر حکام بھی شریک ہوئے جن میں مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر اور نیویارک کے میئر آفس کے نمائندگان شامل تھے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندھارا محض ایک قدیم تہذیب نہیں بلکہ امن، رواداری اور مکالمے کی ان اقدار کی زندہ علامت ہے جو صدیوں سے پاکستان کی سرزمین پر پروان چڑھتی رہی ہیں۔

سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ گندھارا بدھ مت فن و دانش کا ایک بے مثال مرکز رہا ہے، جو مشرق و مغرب کے سنگم پر ایک ایسا مقام بن کر ابھرا جہاں روحانی روایات فنکارانہ اظہار کے ساتھ ہم آہنگ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ گندھارا کو اجاگر کرنا دراصل نہ صرف ایک شاندار ماضی کی جھلک پیش کرنا ہے بلکہ یہ پاکستان کے اس عزم کی بھی تجدید ہے کہ ہم اپنی مشترکہ انسانی میراث کے تحفظ و فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

سفیر نے اس بات کو قابل فخر قرار دیا کہ پاکستان کے کئی بدھ مت آثار قدیمہ کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے اور کہا کہ ہم یونیسکو اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان مقامات کے تحفظ اور فروغ کے لیے اپنے تعاون پر قائم ہیں۔

نیویارک میں گندھارا کی سرگوشیاں، نوادارات پاکستان کےحوالے

فوٹو: یو این مشن

انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں اس امر کی روشن مثال ہیں کہ بین الاقوامی تعاون کے ذریعے تاریخی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے اور ثقافتوں و اقوام کو ان کا وقار بحال کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے شرکا کو بتایا کہ گندھارا سے ان کا ذاتی تعلق ہے کیونکہ یہ ان کے آبائی شہر نوشہرہ سے جڑا ہے، جو مشہور عالمی ورثہ مقام تختِ بھائی کے قریب واقع ہے۔

سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے ویڈیو خطاب کیا اور ان نوادرات کی بازیابی میں امریکی حکام کے کردار پر ان سے اظہار تشکر کیا۔

انسدادِ نوادرات اسمگلنگ یونٹ کے سربراہ کرنل میتھیو بوگڈانوس نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جس کے بعد نوادرات کو حکومتِ پاکستان کے حوالے کرنے کی باقاعدہ دستخطی تقریب منعقد ہوئی۔

نوادرات کی نمائش کے بعد تقریب کااختتام روح پرور قوالی کی شاندار محفل کے ساتھ ہوا، جس نے شرکا کو بے حد متاثر کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026