نیویارک میں میئر کے تاریخ ساز انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کے جیت کے قوی امکانات

نیویارک میں میئر کے تاریخ ساز انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کے جیت کے قوی امکانات

فوٹو: غیر ملکی میڈیا

نیویارک میئر کے الیکشن میں نئی تاریخ رقم ہوگئی جہاں 2001 کے بعد  میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

 پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی،  اب تک 17 لاکھ  سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

 مسلم امیدوار ظہران ممدانی کے جیت کے قوی امکانات ہیں، ظہران ممدانی کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اور  آزاد امیدوار ‘اینڈریو کومو’  اور  ری پبلکن حریف ‘کرٹس سلوا’ سے ہے ۔ 

 صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی جانب سے ممدانی کی مخالفت کے باوجود مسلم امیدوارکے پہلی بار نیویارک شہر کا میئر بننے کاامکان ہے۔

امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مقامی و ریاستی انتخابات کے لیے بھی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاست ورجینیا میں گورنر اور لیفٹینینٹ گورنے کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں  ڈیموکریٹس نے  تاریخی کامیابی حاصل کرلی، ایگزٹ پولز کے مطا بق ڈیموکریٹ امیدوار  ‘ایبی گیل اسپین برجر’  ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر منتخب ہوگئیں۔

نیویارک میں میئر کے تاریخ ساز انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کے جیت کے قوی امکانات

ایبی گیل اسپین برجر—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

ورجینیا میں ہی ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار غزالہ ہاشمی نائب گورنر منتخب ہوگئیں، غزالہ ہاشمی پہلی بھارتی نژاد اور  پہلی مسلم نائب گورنر ہیں۔

نیویارک میں میئر کے تاریخ ساز انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کے جیت کے قوی امکانات

غزالہ ہاشمی—فوٹو: امریکی میڈیا

نیوجرسی میں گورنر کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار ‘میکی شیرل’ کو معمولی برتری حاصل ہے ۔ 

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *