Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 8:37 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • نیویارک سٹی کے میئرکی حیثیت سے ظہران ممدانی کے پاس کیا اختیارات ہوں گے؟

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
  • ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
  • خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
  • امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
  • امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
تازہ ترین

نیویارک سٹی کے میئرکی حیثیت سے ظہران ممدانی کے پاس کیا اختیارات ہوں گے؟

DAILY MITHAN Nov 5, 2025 0


نیویارک سٹی کے میئرکی حیثیت سے ظہران ممدانی کے پاس کیا اختیارات ہوں گے؟

فوٹو: فائل

دنیا کے  اہم ترین شہروں  میں  سے  ایک  نیو یارک کے میئر کا الیکشن جیتنے  والے ظہران ممدانی شہر کے پہلے مسلمان میئر  ہونے کے ساتھ سب سے کم عمر ترین میئر  بھی بن گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور  ایلون مسک  کی واضح  مخالفت کے باوجود  انہوں نے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ 

34 سالہ ظہران ممدانی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔

ظہران ممدانی نے اپنے منشور میں کرائے منجمد کرنے، مفت پبلک بس سروس اور شہر کے زیرِ انتظام گروسری اسٹورز قائم کرنے جیسے وعدے کیے تھے، جنہوں نے انہیں ترقی پسند ووٹرز  میں مقبول بنا دیا۔ 

سوال یہ ہے کہ ان کے پاس کون سے اختیارات ہیں جن کی مدد سے وہ اپنے منشور  پر عمل کرسکتے ہیں۔

میئر نیویارک کے پاس کیا اختیارات ہیں؟

ظہران ممدانی یکم جنوری کو  میئر کے عہدے کا حلف اٹھا کر امریکا کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک کے چیف ایگزیکٹو بن جائیں گے۔

امریکی اخبار کے مطابق میئر نیویارک وسیع بیوروکریسی کی نگرانی کرتا ہے اور شہر کے تقریباً 85 لاکھ لوگوں کی روز مرہ زندگی اور معاش پر  براہ  راست اثر انداز  ہوتا ہے۔ نیویارک شہری انتظامیہ کے  زیر انتظام 100 سے زائد ادارے ہیں جن میں سے میئر براہ  راست 30 اداروں کا سربراہ ہوتا ہے اور  ان کے عہدیداران کا تقرر کرتا ہے  یا برطرف کرتا ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف ماؤنٹ سینٹ  ونسنٹ کے پروفیسر  اور  سیاسی ماہر جے سی پولانکو کے مطابق  نیویارک سٹی کا میئر  بے پناہ اختیارات  رکھتا ہے،  وہ شہری انتظامیہ کے 3 لاکھ سے زائد عملے کی نگرانی کرتا ہے، وہ 120 ارب ڈالر  سے زائد کے بجٹ کا نگران ہوتا ہے۔ نیویارک سٹی کی معیشت 1.3 ٹریلین(1300 ارب) ڈالر کے برابر ہے، جو دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ ہے۔ 10 لاکھ بچے ہمارے سرکاری  اسکولوں میں پڑھتے ہیں، کسی بھی وقت شہر میں ایک کروڑ لوگ موجود ہوتے ہیں، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے پاس  30 ہزار  سے زائد پولیس اہلکار  ہیں، یہ ایک بہت بڑا عہدہ ہے۔

نیویارک سٹی کے ٹیکسز پر میئر کا اثر

امریکی میڈیا کے مطابق  میئر شہر کے مختلف بجٹ، مالیاتی منصوبوں اور پالیسیوں کی تیاری، تجویز  اور ان پر  عملدرآمد کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ وہ  وفاقی، ریاستی اور مقامی اداروں سے تعلقات کو منظم کرتا ہے۔

اگرچہ  میئر کے بجٹ میں اخراجات کی ترجیحات شامل ہو سکتی ہیں لیکن وہ  ریاستی اسمبلی کی منظوری کے بغیر  ٹیکس نہیں بڑھا سکتا اور نہ ہی کم یا ختم کرسکتا ہے، البتہ  وہ تجاویز  دے سکتا ہے اور  اپنی سیاسی طاقت استعمال کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی کے قانون سازوں اور گورنر کو قائل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔کسی بھی ٹیکس میں تبدیلی کو ریاستی بجٹ میں شامل کرنے کے لیے  ریاستی اسمبلی کے ممبران  کی منظوری لازمی ہے۔

سستی رہائش  اور کرایے

میئر کے پاس اختیار  ہےکہ وہ رینٹ گائیڈلائنز بورڈ (Rent Guidelines Board) کے تمام ارکان نامزدکرے، یہ بورڈ  گھروں کےکرائے میں اضافے یا کمی کا فیصلہ کرتا ہے۔

اگرچہ میئر براہ  راست کرایہ مقرر نہیں کر سکتا، لیکن اپنے نامزد کردہ اراکین کے ذریعے وہ  اثرانداز  ہوسکتا ہے۔

 نیویارک سٹی کے قوانین پر میئر کا اثر

قانون سازی کے معاملے میں میئر قانون خود نہیں بناسکتا، یہ اختیار سٹی کونسل کے پاس ہوتا ہے۔ میئر کونسل کی منظور کردہ قانون سازی کو یا تو  دستخط کرکے نافذ کرتا ہے یا ویٹو  کر دیتا ہے۔ البتہ کونسل دو تہائی اکثریت سے میئر کے ویٹو کو  ختم بھی کرسکتی ہے۔

شہری اداروں کے سربراہان  اور ججوں کی تقرریاں

میئر کے پاس اختیار ہے کہ وہ 30 سے زائد شہری اداروں کے کمشنرز کو تعینات اور  برطرف کرے۔

 ان  اداروں میں  نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ،  فائر ڈیپارٹمنٹ، ٹرانزٹ اتھارٹی، اسمال ٹریڈرز کا محکمہ،  ثقافتی امور اور  مالیات  وغیرہ شامل ہیں۔

میئر نیویارک 200 سے زیادہ  بورڈز  اور کمیشنز کی بھی نگرانی کرتا ہے جن میں سویلین کمپلینٹ  ریویو  بورڈ،  ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کارپوریشن، لینڈمارک پریزرویشن کمیشن شامل ہیں۔

میئر نیویارک کو کریمنل کورٹ، فیملی کورٹ  اور عارضی طور  پر سول کورٹ کے ججوں کی تقرری کا بھی اختیار ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ   میئر مختلف اقتصادی و ترقیاتی اداروں اور  انفرااسٹرکچر ایجنسیوں کے لیے نمائندے نامزد کرسکتا ہے۔

 ثقافتی ذمہ داریاں

میئر نیویارک شہر کے متعدد  ثقافتی اداروں کے بورڈز  میں  رکن خصوصی  ہوتا ہے جن میں امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری، کارنیگی ہال، میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ اور  نیویارک بوٹینیکل گارڈن جیسے ادارے شامل ہیں۔

اسی طرح، وہ  نیویارک پبلک لائبریری،  بروکلین پبلک لائبریری  اور کوئینز بورولائبریری کے بھی بورڈ کا  رکن ہوتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026