نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب 31کروڑ روپے ریکور کر لیے، ہزاروں متاثرین کو رقوم واپس


نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب 31کروڑ روپے ریکور کر لیے، ہزاروں متاثرین کو رقوم واپس

 532 ارب 33 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں وفاقی و صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے حوالے کی گئیں، ترجمان—فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال کی پہلی ششماہی (6 ماہ) کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

 رپورٹ کے مطابق نیب نے 6 ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں اور اقدامات کے ذریعے 547 ارب 31 کروڑ روپے کی مجموعی ریکوری کی ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق 532 ارب 33 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں وفاقی و صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے حوالے کی گئیں جبکہ دھوکہ دہی کے مقدمات میں 12 ہزار  611 متاثرین کو لوٹی ہوئی رقوم واپس دلوائیں۔

ترجمان کے مطابق نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین بھی واگزار کرائی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *